رواں مالی سال صوبہ میں مزید ڈے کیئر سنٹر قائم کئے جائیں گے: حمیدہ وحید الدین

لاہو(لیڈی رپورٹر)وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کے لیے رواں مالی سال کے دوران مزید نئے ڈے کیئر سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔ وہ سیکرٹری آفس جوہر ٹاﺅن میں پنجاب ڈے کیئر فنڈسوسائٹی کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس کی صدارت کررہی تھی۔ اجلاس میں لاہور میں پانچ اور گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان میں 9ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کے لیے اخبارات میں اشتہار دینے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں مینجمنٹ اسسٹنٹ/ اکاﺅنٹنٹ کی پوسٹ اور دیگر متعلقہ امور کی بھی منظوری دی گئی۔