دواﺅں کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ تشویشناک ہے: وزیراعظم نوٹس لیں: فرخ جاوید مون

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے دواﺅں کی قیمتوں میں ریکارڈ 80 فیصد اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ دواﺅں کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے اضافے کو مسترد کردیا تھا مگر دوا ساز کمپنیوں نے پرواہ نہیں کی اور شوگر، کولیسٹرول، اینٹی بائیوٹکس اور پین کلرز ادویات میں اضافہ کردیا ہے۔