دعوت اسلامی کے زیراہتمام میلادالنبی کے سلسلہ میں اجتماعات کا شیڈول جاری

لاہور (سپیشل رپورٹر) تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میںصوبائی دارالحکومت مرکز الاولیاءلاہور میں ہونے والے بڑے اجتماعات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مرکز الاولیا لاہور کے 6 مقامات پر دعوت اسلامی کے تحت عید میلادالنبی کے بڑے اجتماعات ہوں گے۔