خواتین نے عید میلادالنبی عقیدت و احترام سے منانے کی تیاریاں مکمل کر لیں

لاہور(لیڈی رپورٹر) ملک بھر کی خواتین ارکان اسمبلی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ خواتین کی طرف سے جشن عید میلادالنبی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاںعروج پر پہنچ گئی ہیں۔12 ربیع الاول کے روز گھروں اور اداروںکی عمارتوںکو سجاوٹی اشیائ، کلمہ طیبہ اوراحادیث نبوی کے بینرز،سبز جھنڈوں، شمعوں، اوربرقی قمقموں سے آراستہ کرنے کے اہتمام کے علاوہ خصوصی محافل کے انعقاد کی تیاریاں بھی زور شور سے جاری ہیں جس کیلئے عزیزواقارب کوخوشنما دعوت نامے بھجوائے جارہے ہیں جبکہ خواتین کی طرف سے گھروںمیںاس مبارک دن پرعزیزواقارب اورغرباءمیں تقسیم کرنے کیلئے بریانی، پلاو¿، سویاں،نان حلوہ اورمٹھائیوں سمیت دیگر پکوان تیار کرنے کی تیاریاں بھی جاری ہیںدوسری جانب بچیاں کلمہ طیبہ اور نعلین مبارک کی شبیہہ سے سجے بینڈز، کڑے اور لاکٹ خرید کر آقائے دوجہاں سے خصوصی اظہار محبت کررہی ہیں۔ سرورکائنات کا جشن ولادت منانے کے سلسلے میں آج کل گھر گھر سے درودوسلام کی صدائیں بلندہورہی ہیںجہاں نعت خواں خواتین بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ خواتین نے یکم ربیع الاول سے ہی گھروں اور کام کی جگہوںپرسرکاردوعالم کی آمد کی خوشیاںجوش وخروش سے منانے اور سرور کائنات سے اظہار عقیدت کیلئے ایک جگہ جمع ہوکرمیلادمصطفیٰ،نعت خوانی اور درودوسلام کی خصوصی محافل کے انعقادکا سلسلہ شروع کررکھا ہے جو اس ماہ روشن کے اختتام تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب بعض خواتین نے 12ربیع الاول کے روزقبرستانوں میںجاکراپنے پیاروںکی قبروں پر فاتحہ خوانی اورپھول چڑھانے کے پروگرام بھی تشکیل دے رکھے ہیں ۔