حکومت عید میلادالنبی پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے: پیر اطہر القادری

لاہور ( سپیشل رپورٹر) انجمن اساتذہ پاکستان کے صدر علامہ پیر محمد اطہر القادری نے کہا کہ آخری نبی کی ولادت پر صرف اورصرف شیطان رویا تھا اور قیامت تک روتا رہے گا کیونکہ کریم ﷺ کی ولادت سے شیطان کو تکلیف پہنچی تھی کیونکہ شیطان کے لےے اللہ کے آخری نبی کی ولادت کسی بڑے سانحہ سے کم نہیں تھی جبکہ اہل ایمان قیامت تک خوشیوں کا اظہار کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ جشن عید میلا دالنبی ﷺ کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کےے جائیں تاکہ دہشت گردوں کو دہشت گردی کا موقع نہ مل سکے اور سرکار مدینہ ﷺ کا یوم ولادت انتہائی جوش وجذبہ سے منایا جائے۔