اسلم خان نے شجاعت اور استقامت کی نئی تاریخ رقم کی: کامران مائیکل

لاہور(خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ محمداسلم خان کی شجاعت اورشہادت نے انہیں امرکردیا ۔محمداسلم خان شہید نے دہشت گردوں کیخلاف مزاحمت اوراستقامت کی تاریخ رقم کی ،وہ بجاطورپراعلیٰ ترین اعزاز کے مستحق ہیں۔محمداسلم خان شہید نے استحکام پاکستان اورقیام امن کیلئے جان قربان کردی مگردہشت گردوں کے آگے سرنڈرنہیں کیا ۔عوام اورسکیورٹی فورسز کامورال ہائی ہے ۔شدت پسند عناصربندوق اوربارود کے زورپر پاکستان اورپاکستانیوں کویرغمال نہیں بناسکتے ۔وفاقی حکومت امن وآشتی اورتعمیروترقی کاگہوارہ بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ دہشت گردوں نے اب تک ہم سے ہمارے کئی ہیروزکوچھین لیا مگروہ بحیثیت قوم ہماراحوصلہ پست کرنے میں ناکام رہے ۔