ہالی وڈ کے شب و روز

شاذیہ سعید
ہالی وڈ میں مردوں کا راج، انجلینا جولی بھی پیچھے
ہالی وڈ فلموں میں کتنے ہی ماڈرن آئیڈیاز کیو ں نہ پیش کئے جاتے ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہالی وڈ پر مرد اداکاروں کی حکمرانی ہے اور اس کا ثبوت مرد اداکاروں اور خواتین اداکاراؤں کو ملنے والے معاوضوں میں پایا جانے والا زمین و آسمان کا فرق ہے۔’’میل آن لائن‘‘ نے ویمینز میڈیا سینٹر کی بنائی گئی سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے آرٹسٹوں کی لسٹ کے حوالے سے بتایا کہ انجلینا جولی وہ واحد اداکارہ ہیں جو اس لسٹ کا حصہ ہیں۔لسٹ کے مطابق، انجلینا جولی سال 2013ء میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ رہیں، جو 33 ملین ڈالر بنتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انجلینا کا بھاری بھرکم معاوضہ بھی مردوں میں سب سے کم معاوضہ وصول کرنے والے اداکار ڈین زل واشنگٹن کے برابر ہے۔انجلینا جولی جو خواتین اداکاروں میں سب سے مہنگی اداکارہ ہیں، ان کے مقابلے میں مردوں میں سب سے زیادہ پیسہ لینے والے، رابرٹ ڈاؤنے کی کمائی  75 ملین ڈالرز ہے۔

کیٹی پیری کی متنازعہ میوزک ویڈیو
امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے گانے ’ڈارک ہورس‘ کی ویڈیو ریلیز ہونے پر ان پر توہینِ مذہب کا الزام عائد کیا گیا ہے۔کیٹی پیری کا یہ گانا جنوری کے آخری ہفتے میں ریلیز ہوا تھا جبکہ اس کی ویڈیو 20 فروری کو ریلیز کی گئی ہے۔ڈارک ہورس گانے کی ویڈیو میں کیٹی پیری مصری ملکہ کے روپ میں ہیں جو اپنا ہاتھ مانگنے والوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی ہے۔کیٹی کے خلاف آن لائن پٹیشن کاآغاز کیا ہے کیونکہ ویڈیو کے سوا ایک منٹ گزرنے کے بعد ایک مرد کو گلے میں ایک ہار پہنا ہوا ہے جس پر اللہ لکھا ہے۔ اس مرد کو وہ ہار پہنے ہوئے جلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں صاف توہینِ مذہب ہوئی ہے اس آن لائن پٹیشن کی حمایت برطانیہ ہی سے نہیں بلکہ دیگر ممالک سے بھی کی گئی ہے جن میں آسٹریلیا، ملائیشیا، انڈونیشیا، مراکش، لبنان اور امریکہ شامل ہیں تاہم دوسری جانب 60 ہزار افراد نے اس پٹیشن کے خلاف بھی لکھا ہے۔ جس پر امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کی میوزک ویڈیو 'ڈارک ہارس' کی ایڈیٹنگ کر دی گئی ہے ڈارک ہارس ویڈیو اب یو ٹیوب پر میوزک ویڈیو سے اللہ‘ کا نام حذف کردیا گیا ہے۔

یہ انداز کیوں ہیں بدلے بدلے سے۔۔۔!
ہالی وڈ کی چلبلی اداکارہ ایمنڈا بینزکچھ عرصہ سے سکینڈلز کی زد میں رہنے کے بعد  بدلی بدلی سی نظر آتی ہیں۔ ایمنڈا کے مداحوں نے ٹویٹر پر  ان کی پلاسٹک سرجری کے حوالے سے سوالات پوچھ پوچھ کر ان کا سر کھا لیا جس پر ایمنڈا تلملا اٹھی کیونکہ ٹویٹر پر انہوں نے خود ہی اپنی خوبصورتی میں اضافے کی غرض سے کروائی گئی پلاسٹک سرجری کے حوالے سے ٹویٹ کیاتھا پھر اب یہ غصہ کیوں۔ جناب بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی کیونکہ ٹویٹر پر صدر اوباما اور مشعل اوباما کو بدصورت کہنے پر انہیں مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا جس نے انہیں ذہنی مریض بنا دیا  تاہم ریہیب  سینٹر سے واپسی پر آج کل ایمنڈا فیشن سکول میں فیشن ڈیزائننگ کی  پڑھائی کر رہی  ہیں اور انہوں نے  ٹویٹر سے اپنے سابقہ پیغامات بھی ہٹا دیئے ہیں جس پر ان کے مداح ششدر دہ گئے اور ایمنڈا نے اپنی پڑھائی کے دوران لی گئی تصویر ٹویٹر پر لگا کر مداحوں کو پیغام دیا کہ وہ آج کل اپنی پڑھائی میں مصروف ہیں۔ بات حیرانگی والی تو ہے ہی یہ ایک دم سے محترمہ کے اطوار کیوں بدل گئے کہاں اتنی دبگ ایمنڈا اور کہاں یہ معصومیت۔

میلا کیونس  کی ایشٹن کچر سے خفیہ منگنی
ہالی وڈ کی پرکشش اداکارہ 30سالہ میلا کیونس اور ایشٹن کچر گزشتہ دنوں ایک ساتھ شاپنگ کرتے ہوئے دیکھے گئے، میلا نے اپنی انگلی میں ہیرے کی ایک بڑی سی انگوٹی پہن رکھی تھی ۔ دو سال سے ایک دوسرے  کی  محبت میں گرفتار میلا اور ایشٹن نے اپنے رشتے کی حقیقت منظر عام پر آنے کے  بعد اس بات  کی  تصدیق کر دی  کہ  وہ  2012ء سے  ایک ساتھ ہیں اور جلد ہی اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیں گے۔

ریحانہ کے عشق میں مبتلا کرس نے اپنا رشتہ لگایا داؤ پر
ہالی وڈ کی بولڈ گلوکارہ ریحانہ ،کرس براؤن اور کروشے ٹران کی تکونی  محبت(Love Triangle) کی داستان ختم ہوتی نظر آرہی  ہے۔ کر س اور ریحانہ کے درمیان چل رہے معاشقے سے تو سبہی واقف ہیں لیکن کرس نے کروشے ٹران کے احسان کو نظر انداز کر دیا جب وہ علاج کی غرض سے ری ہیب سینٹر میں تھے تو کروشے نے ہی اسکا ساتھ دیا لیکن کرس نے پرواہ کئے بنا کروشے سے اپنا رشتہ توڑ دیا تاکہ ریحانہ سے اپنے تعلقات بحال کر سکے۔ کروشے نے بھی قربانی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ بھی خوشی خوشی کر س سے  جدا ہونے کا فیصلہ کر چکی ہے ادھر کرس کا کہنا ہے کہ انہوں نے کروشے کوہمیشہ ایک بہترین دوست کی حیثیت سے ہی دیکھا ہے۔