کراچی کو تشدد سے پاک کرنے کیلئے حکومت اور مقتدر ادارے یکسو ہوگئے

کراچی (خصوصی رپورٹ) کراچی کو تشدد سے پاک کرنے کیلئے حکومت اور مقتدر ادارے یکسو ہوگئے، برطانیہ بھی تعاون کریگا۔ اُمت رپورٹ کے مطابق تحویل مجرمان کا معاہدہ نہ ہوا تو عمران فاروق کیس میں ملوث ملزموں کی حوالگی کیلئے دوسرا راستہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔ ردعمل کے اندازے کیلئے جائزہ رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کراچی میں امن بحال کرکے بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔ برطانیہ سمیت کئی ممالک پیشکش کرچکے ہیں۔