نوشہرو فیروز: بھینس چوروں کا تعاقب کرنیوالے دیہایتوں پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک

نوشہرو فیروز (این این آئی)گائوں علی واہن سے بھینس چوروں کے تعاقب میں آنیوالے دیہایتوں پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ زخمی ہوگئے۔ ضلع بھر سے بھاری پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو کنڈیارو اور نواب شاہ کے ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں علی واہن سے چوری ہونیوالی ایک بھینس کے نشانات اور کھوجی کتوں کی مدد سے چوروں کی تلاش میں محبت ڈیروجتوئی کے گائوں پہنچنے والے دیہایتوں اور پولیس پر فائرنگ کے نتیجہ میں 27سالہ عاجز عرف عجن ڈھراج اور 22سالہ سید نثار شاہ گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس اہلکار نذیر احمد سرگانی، منٹھار جتوئی، حق نواز، مختیار احمد سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں کنڈیارو اور نواب شاہ کے ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا جہاں پر منٹھار جتوئی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگیا۔