شہری کی شکایت پر آئی جی خیبر پی کے نے تین پولیس افسروں کے خلاف تحقیقات کاحکم دیدیا

پشاور(این این آئی) آئی جی خیبر پی کے ناصر خان دُرانی نے شہری کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے تین پولیس افسروں سابق ایس ایچ او مختیار خان، سابق انوسٹی گشن آفیسر اسلم اور موجودہ انوسٹی گیشن آفیسر سبزعلی کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔کو فوری طور پر معطل کرکے اُن کے خلاف پرچہ درج کرنے اور محکمانہ کارروائی شروع کرنے کا حکم جاری کردیا۔واضح رہے کہ تینوں افسروں پر ایک شہری کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے اور غلط خطوط پر تفتیش کرنے کا الزام تھا۔