سینٹ کمیٹی کا تھر میں ہلاکتوں کا نوٹس سندھ حکومت سے رپورٹ طلب

اسلام آباد (ثناء نیوز) سینٹ کی فنکشنل کمیٹی  برائے انسانی حقوق نے تھر میں بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے  سندھ حکومت سے  رپورٹ طلب کر لی۔ کمیٹی چیئرمین سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا کہ تھر میں بھوک اور بیماری سے بچوں کی ہلاکتوں کا کمیٹی نے نوٹس لیا ہے۔ اور اس ضمن میں  وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا گیا ہے  جس میں سندھ حکومت سے کہا گیا ہے کہ  متاثرہ خاندانوں جو انتہائی افلاس زدہ بھی ہیں ان کو ریلیف کی فراہمی کو ترجیحات میں شامل کیا جائے۔