سندھ حکومت نااہل ہے، مٹھی کے معاملے پر وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں: عابد شیر علی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے مٹھی کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 140بچوں کی اموات کسی بھی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں، سندھ حکومت نااہل ہے، لوگ بھوکے مر رہے ہیں، آٹا ذخیرہ کرنے والوں کو بھی ہتھکڑیاں لگنی چاہئیں۔