اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا ‘80 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی سمری پیش ہونے کا امکان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ گندم کی خریداری پر غور کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 80 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی سمری پیش ہو سکتی ہے۔ پاکستان سٹیل کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے جاری کرنے کی سمری بھی پیش ہو سکتی ہے۔