کنٹرول لائن پر دیوار برلن کی تعمیر رو کی جائے: علامہ ریاض شاہ

لاہور( خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت پاکستان کے  ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر دیوار تعمیر کرنے کے بھارتی اعلان کا نوٹس لے، کنٹرول لائن پر دیوارِ برلن کی تعمیر روکی جائے، پاکستان کو امریکہ کی کالونی اور بھارت کی منڈی نہ بنایا جائے، کشمیر کمیٹی کی نااہلی کی وجہ سے کشمیر ایشو برباد ہو رہا ہے اور مسئلہ کشمیر سردخانے میں پھینک دیا گیا ہے۔  دہشت گرد اجتماعی مزاحمتی قوت کو توڑنا چاہتے ہیں۔ علماء جبر کی بجائے وعظ و نصیحت سے تبلیغ کریں۔ دین دراصل ہدایت، خیرخواہی اور دعوت کا نام ہے۔ اسلام میں جبر نہیں ہے۔ پاکستان عالمی طاقتوں کی پراکسی وارز کا میدان بنا ہوا ہے۔پاکستان کو وائٹ ہائوس کی غلامی سے نکالنے کے لیے تحریک آزادی چلانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ مسلمانوں کے حقوق و مفادات کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔