کمیٹیوں کو مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ہونیوالی تباہی کا اندازہ ہے: ساجد میر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث  کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے آئین پاکستان میں شریعت کو ہی بالادستی حاصل ہے ضرورت صرف عمل درآمد کی ہے۔ ایک صالح اور عادل معاشرے کی تشکیل کے لیے اسلامی کلچر پیدا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹیوں کو مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ہونے والی تباہی کا انداز ہے، اس لیے وہ اخلاص اور سنجیدگی کے ساتھ اپنا کام کررہی ہیں۔طالبان کی طرف سے جو مطالبات سامنے آئے ہیں ان میں زیادہ تر قابل عمل ہیں،امن کو موقع ملنے جا رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی عمل داری میں کمزوری کی وجہ سے غیر اسلامی اقدار فروغ پا رہی ہیں۔ طالبان دشمنی میں اسلام اور اسلامی اقدار کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ رشوت، ملاوٹ، کرپشن، زخیرہ اندوزی، جھوٹی گواہی، ناانصافی ،فحاشی وعریانی اور غیر اسلامی اقدار کلچر کا حصہ بن گئی ہیں۔