کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہر صورت دشمن سے آزاد کرائینگے: کشمیری رہنما

لاہور (خبرنگار) آئی ایس آئی پنجاب کے سابق سربراہ بریگیڈئر (ر) اسلم گھمن نے کہا ہے کہ بھارت پر کبھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ اس نے 1947ء سے آج تک پاکستان کو دل سے تسلیم ہی نہیں کیا۔ کشمیر کے مسئلہ کے حل کیلئے بھارت خود اقوام متحدہ میں گیا اور اقوام متحدہ کی کشمیریوں کیلئے استصواب رائے کی قراردادیں اس نے منظور کی تھیں مگر اب وہ ان قراردادوں کو تسلیم نہیں کرتا جو ہمارے حکمرانوں کی کمزوریوں اور بھارت نوازی کی وجہ سے ہے۔ نوائے وقت سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ہمارے حکمران بھارت سے دوستی اور تجارت کیلئے پاکستان کے مفادات کو نظرانداز کر رہے  ہیں۔ خدا کرے کہ پاکستان کا کوئی حکمران بزنس مین نہ ہو اور صرف ملکی مفاد میں سوچے۔ بھارت ہمیں مستحکم، مضبوط خودمختار نہیں دیکھنا چاہتا۔ وہ  ہمیں بنگلہ دیش، مالدیپ، بھوٹان کی طرح اپنا طفیلی ملک بنانا چاہتا ہے۔