ڈیڑھ ارب ماہانہ خسارہ، پی آئی اے کے 214 افسروں کی سالانہ تنخواہ ایک ارب 84 کروڑ

اسلام آباد (آئی این پی) قومی ائرلائن پی آئی اے کو افسر شاہی کھا گئی‘ ماہانہ  ڈیڑھ  ارب کے خسارے سے دوچار  قومی ادارہ کے 214  افسران کی سالانہ تنخواہیں ایک ارب 84 کروڑ سے زائد‘ ایوی ایشن ڈویژن کی پی آئی اے کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ قومی ادارہ پی آئی اے میں کام کرنے والے 214 اعلیٰ افسران ایسے ہیں جن کی  ماہانہ تنخواہ پانچ لاکھ  سے زائد  ہے جن میں 18افسران ایسے بھی ہیں جن کی ماہانہ تنخواہ  دس لاکھ روپے  سے زائد ہے رپورٹ کے مطابق ماہانہ 1.5 ارب روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنے والے قومی ادارہ میں کام کرنے والے اعلیٰ افسران کی ماہانہ تنخواہ ایک ارب 84 کروڑ 68 لاکھ  روپے سے زائد ہے ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ قومی ادارہ  کو افسر شاہی نے تباہی کے دہانے لاکھڑا کیا ہے حکومت  ادارہ کی نجکاری کی بجائے ادارہ میں ڈائون سائزنگ کرتے ہوئے معاملات کو درست کرے تو ادارہ کو منافع بخش بنایا جاسکتا ہے۔