پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہو گا

لاہور (آئی این پی) پنجاب اسمبلی  کا اجلاس  آج (سوموار) 3 بجے شروع ہو گا  جبکہ سپیکر رانا محمد اقبال  خان صدارت کرینگے۔ جمعہ  کے روز اجلاس کی کارروائی  کا ایجنڈا  مکمل ہونے کے بعد اجلاس آج  سہ پہر تین بجے تک ملتوی کیا گیا ۔جس  کے بعد آج  اجلاس  سپیکر رانا محمد اقبال خان  کی صدارت میں دوبارہ  آغاز ہو گا۔