پاکستان‘ ایران اور ترکی کا مال بردار ٹرین بحال کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان‘ ایران اور ترکی نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے زیراہتمام اسلام آباد سے تہران اور استنبول کے درمیان دوبارہ مال بردار ٹرین بحال کرنے پر اتفا ق کر لیا ہے اور اس ضمن میں تینوں ملکوں حکام کے درمیان ملاقات فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں تہران میں ہوگی۔ وزارت ریلوے کے ذرائع بتایا کہ تینوں ممالک نے مال بردار ٹر ین سروس دوبارہ شروع کرنے کے لئے خطوط لکھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  وزیراعظم نوازشریف اس ٹرین کی بحالی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس ٹرین کو تینوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھانے کیلئے استعمال کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق اس ٹرین کو مستقل بنیادوں پر چلانے کیلئے ریلوے نے اپنے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔