وزیراعظم کا سعودی شہزادے کو تحفے میں دیا عقاب خصوصی طیارے سے لاہور بھیجا گیا

کراچی(آن لائن) وزیراعظم کی جانب سے سعودی شہزادے سلطان بن سلمان کو دیئے  جانے والے عقاب کو  نجی ایئرلانز کی جانب سے انکار کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے لاہور بھجوایا گیا۔ وفاقی اور صوبائی مشینری کے تمام تر دبائو کے باوجود نجی ایئرلائنز کے عملے نے موقف اختیار کیا کہ ان کے پاس عقاب کو لیجانے کیلئے انتظامات نہیں۔ دوران سفر آکسیجن کم ہونے کی صورت میں نایاب پرندے کی زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ نجی ایئرلانز کے انکار کے بعد ملک کی ایک اہم ترین شخصیت کے کاروباری دوست کا خصوصی طیارہ لاہور سے کراچی آیا اور وہ عقاب کو لے کر لاہور روانہ ہو گیا۔