وزارت خارجہ میں بلوچستان کے صرف 162 افسر اور اہلکار 6 فیصد کوٹہ پر عمل نہ ہو سکا

اسلام آباد (آن لائن) وزارت خارجہ میں صوبہ بلوچستان کے افسران اور سٹاف کی کل تعداد صرف 162 ہے جبکہ آغاز حقوق بلوچستان کے تحت 6 فیصد کوٹہ ہے اس طرح مقررہ صوبائی کوٹے پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ تاہم اس ضمن میں جب وزارت خارجہ کے متعلقہ ذرائع سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا  وزارت میں گزشتہ کچھ عرصہ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افسروں اور اہلکاروں کی تعداد بڑھی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی کوٹہ کے مطابق بھرتیاں مکمل ہو جائیں گی۔