نیویارک کے نومنتخب میئر ڈی بلازیو نے مسلم طلبا کیلئے عیدوں پر ایک روز چھٹی کا اعلان کر دیا

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکہ کے سب سے بڑے شہر نیویارک کے نو منتخب میئر ڈی بلازیو نے عیدالفطر و عیدالاضحیٰ  پر نیویارک کے سکولوں میں زیرِ تعلیم مسلمان بچوں کیلئے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ڈی بلازیو نے یہ اعلان ایک استقبالیہ تقریب میں کیا ان کا کہنا تھا اب وقت آ گیا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران مسلم کمیونٹی سے کیے گئے وعدوں میں سے ایک فوراً پورا کیا جائے۔ واضح رہے عیدین کے مواقع پر نیویارک کے تعلیمی اداروں میں سرکاری طور تعطیلات کا مطالبہ نیویارک میں آباد پاکستانیوں سمیت مسلم برادری کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔ میئر کی زیر نگرانی کام کرنے والے نیویارک کے محکمہ تعلیم کی ترجمان نے بھی میئر کے اس اعلان کی تصدیق کی ہے۔