ندیم سرور جماعت اسلامی لاہور کے میڈیا کوآرڈینٹر مقرر

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصوداحمد نے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم سرور کو جماعت اسلامی لاہور کا میڈیا کو آرڈینیٹر مقرر کیا ہے ۔پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے ماس کمیونیکشن کی تعلیم حاصل کرنیوالے ندیم سرور نے ذمہ داری سنبھال لی۔