نادرا کا کراچی میں جعلی شناختی کارڈوں کا اجرا روکنے کیلئے کئی مرکز بند کرنے کا فیصلہ

کراچی (این این آئی)  نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جعلی شناختی کارڈوں کا اجرا روکنے کیلئے شہر کے کئی علاقوں میں نادرا مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاسی اور لسانی جماعتیں بلدیہ ٹائون‘ لی مارکیٹ‘ سائٹ میں نادرا کے عملے پر دبائو ڈال کر تارکین وطن کی رجسٹریشن اور  شناختی کارڈ حاصل کر رہے ہیں جو شناختی کارڈ غیر قانونی یا نامکمل دستاویزات پر بنوائے گئے ہیں۔‘ ان تمام شناختی کارڈوں کو بلاک کر دیا گیا ہے۔