میرپور خاص: چوک پوسٹ آفس پر فائرنگ ایم کیو ایم کا یونٹ انچارج جاں بحق

میرپور خاص (نوائے وقت رپورٹ) میرپور خاص میں نامعلوم افراد نے گزشتہ رات پوسٹ آفس چوک پر فائرنگ کردی جس سے ایم کیو ایم کا یونٹ انچارج رشید جاں بحق ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔