مقبوضہ کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کرد ی

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے موبائل فون انٹرنیٹ سروس اتوار کو معطل کر دی تاکہ لوگوںکو مقبوضہ علاقہ کی تازہ ترین صورتحال سے ایک دوسرے کو باخبر رکھنے سے روکا جا سکے۔ سرکاری ذرائع نے سرینگر میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ موبائل فون انٹر نیٹ سروس پورے مقبوضہ علاقے میں معطل کر دی گئی ہے۔