مسلمان اسلامی تعلیمات سے دوری کے سبب پستی کا شکار ہیں: ڈاکٹر سعد صدیقی

لاہور( خصوصی نامہ نگار) عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے مرکزی صدرپروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی ، پروفیسر حمود لکھوی ،مولانا رانا محمد ادریس اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علائو الدین نے سیرت النبیؐ کے حوالے سے تذکیہ نفس اور تربیت اخلاق کے عنوان پر سیرت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ہم سیرت نبوی اور اسلامی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے اخلاقی زوال اور پستی کا شکار ہے ۔قیامت تک آنے والے لوگوں کے تذکیہ نفس اور تربیت اخلاق حضورﷺ کے بتائے ہوئے طریقے اور اسلام کے دائمی اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مصائب و مشکلات کا حل ملک میں مستقل قیامِ امن اور ترقی واستحکام اللہ تعالی کے احکامات کوماننے اسوئہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہونے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نسل نو کے ایمان کی حفاظت کیلئے علماء اور اساتذہ‘ والدین‘ میڈیا اور حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔