مذاکرات کی کامیابی کے امکانات روشن مایوسی کی ضرورت نہیں: کامران مائیکل

لاہور(خبر نگار) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کے بیانات قبل ازوقت ہیں،میڈیا ان عناصر کی باتوں کو اہمیت دے اورنہ عوام ان پرکان دھریں۔مذاکرات مثبت اندازمیں جاری اورکامیابی کے امکانات روشن ہیںلہٰذاء مایوس ہونیوالی کوئی بات نہیں ۔ہمارے ہاںجس کسی کوسیاست کی ابجدتک نہیں آتی وہ بھی سیاسی تجزیہ نگاربنا بیٹھا ہے۔