لندن پولیس چیف کی عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان تک رسائی نہیں ہوسکی

کراچی (خصوصی رپورٹ) لندن پولیس چیف کی عمران فاروق قتل کیس کے ملزموں تک رسائی نہ ہو سکی۔ اُمت کے مطابق وزارت داخلہ نے ملزموں کی تحویل سے انکار کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا تلاش کر کے برطانیہ کے حوالے کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی۔ پاکستانی وزارت داخلہ اور برطانوی ہائی کمشن نے ہرنارڈ ہوگن کی پاکستان آمد کی تصدیق نہیں کی۔ لندن کی پراسیکیوشن برانچ کا خط موصول ہوا ہے جس کا جواب وزیر داخلہ کی رہنمائی میں تیار کیا جائیگا۔