لاہور میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا: ذرائع

لاہور (آئی این پی)  صوبائی دارالحکومت  میں دہشت گردی  سے نمٹنے کیلئے  سکیورٹی  کیمرے لگانے کا فیصلہ،  ذرائع  کے مطابق  لاہور کے 6 احساس علاقوں  کے 945 مقامات پر 2392 کیمرے نصب کئے جائیں گے اور تمام کیمرے  ایچ ڈی اور نائٹ  ویژن  ہونگے جبکہ  کیمروں  کے کنٹرول  روم ایس پی دفاتر و متعلقہ  تھانوں میں قائم ہوں گے جن  سے لاہور  میں  شاہدرہ سے داخل ہونیوالوں کی مال روڈ تک مانیٹرنگ  بھی کی جا سکے گی۔