لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پیدل قافلہ پتوکی پہنچ گیا، لانگ مارچ کے شرکاء پر حملے کیخلاف مختلف علاقوں میں شٹر ڈائون

پتوکی/ کوئٹہ (نامہ نگار+ آن لائن) لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پیدل قافلہ بلوچستان سے پتوکی پہنچ گیا۔ پیدل قافلے کی منزل اسلام آباد ہے۔ دوسری طرف بلوچ نیشنل فرنٹ کی کال پر لانگ مارچ کے شرکا پر حملے کیخلاف مختلف علاقوں میں شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی۔ اس دوران تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے۔ تربت‘ گوادر‘ مند‘ پسنی‘ تمپ‘ آواران‘ خاران‘ پنجگور سمیت دیگر علاقوں میں شٹرڈائون ہڑتال کی گئی۔