فیصل آباد میں 3خواتین، نارنگ منڈی میں امام مسجد کی بیوی سے زیادتی

فیصل آباد + نارنگ منڈی (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار)  فیصل آباد میں 3 خواتین اور نارنگ منڈی میں امام مسجد  کی بیوی کو زیادتی  کا نشانہ  بنا ڈالا گیا۔ صدر جڑانوالہ چک نمر118 گ۔ ب کے محمد اقبال کی شادی شدہ بیٹی(م) اکیلی گھر پر موجود تھی اسی دوران ملزمان عدنان وغیرہ اسے زبردستی اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے مبینہ طورپر زیادتی کانشانہ بنایاگیا۔صدر جڑانوالہ چک نمبر67 گ۔ ب کی سکینہ بی بی کی جواں سالہ بیٹی (آ) کو اسد وغیرہ نے اغواء کے بعد مبینہ طورپر باری باری زیادتی کانشانہ بنا دیا جبکہ ڈجکوٹ نمبر275 ر۔ ب کی رضیہ مسیح کی20سالہ بیٹی (م) ملزم آصف کے گھر بطور ملازمہ کام کرتی تھی جسے ملزم آصف زبردستی اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔دوسری جانب نارنگ منڈی کے نواحی گائوں بھول چک میں تین اوباش ملزمان نے اپنے ہی گائوں کے امام مسجد کے گھر میں زبردستی گھس کر اس کی بیوی سے زیادتی کر ڈالی امام مسجد نماز پڑھانے گئے تھے۔ نارنگ منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان شاہد خالد اور عابد اسحاق کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اسلام ارشد کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔ علاوہ ازیں پولیس کے مطابق ملزمان نے گن پوائنٹ پر خاتون کو ایک ماہ کے دوران تین بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور ہر بار اسے راز فاش کرنے پر قتل کی دھمکیاں دیتے رہے اور مظلوم خاتون ملزمان کے خوف سے خاموش رہی۔ نارنگ منڈی کے سیاسی وسماجی حلقوں سمیت امن کمیٹی کے سابق صدر اور مولانا قاری محمد الیاس شاہد اور مولانا شمشاد علی سلفی اوردیگر علماء اکرام نے اس واقعہ کی شدید مزمت کر تے ہوئے کہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب سخت نوٹس لیں اور ملزمان کو کیفر کر دار تک پہنچائیں۔