سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہوگا

اسلام آباد (ثناء نیوز) سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج (پیر کو) دوبارہ شروع ہو گا۔ اجلاس چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کی صدارت میں ہو گا۔ پرائیویٹ ممبر ڈے کے حوالے سے کارروائی کو مکمل کیا جائے گا۔ اے این پی کے سینیٹر حاجی محمد عدیل آئین میں ترمیم اسی طرح پیپلزپارٹی کی سینیٹر سیدہ صغراں امام نجکاری کمیشن آرڈیننس سے متعلق ترامیم کے بلز پیش کریں گے۔