روس میںچرچ پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک

ماسکو  (اے پی پی) روس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کے مطابق اتوار کو ایک مسلح شخص نے روس کے مشرقی ساحلی علاقہ سخالین میں ایک چرچ پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو ہلاک اور 6 کو زخمی کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک چرچ کی راہبہ اور ایک چرچ جانے والا شامل ہے۔ انٹرفیکس نے رپورٹ میں کہا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے بتایا ہے کہ وہ پرائیویٹ سکیورٹی ایجنسی میں کام کرتا ہے۔