دریائے چناب پر تھائی ڈیم کا ڈیزائن نہ دینے پر پاکستان بھارت سے احتجاج کرے گا

لاہور(آئی این پی) پاکستان نے دریائے چناب پر تھائی ڈیم کا ڈائزئن نہ دینے پر بھارت سے احتجاج اور رابطے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستانی وفد کی ڈیم کی تعمیر کا جائزہ لینے کیلئے بھارت روانگی کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے چناب پر 1380میگا واٹ کے حامل تھائی ڈیم کی تعمیر کا ڈیزائن تاحال پاکستان کو نہیں دیا جس کے بعد پاکستان نے اس حوالے سے بھارت سے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کمشنر پاکستان سندھ طاس مرزا آصف بیگ کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بھارت کو مغربی دریائوں پر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس تعمیر کرنے کی اجازت دیتا ہے‘ البتہ ڈیم کا ڈیزائن طے شدہ طریق کار کے مطابق ہونا چاہئے اگر بھارت مجوزہ تھائی ڈیم کے ڈیزائن یا آپریشن میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو سندھ طاس معاہدہ کے تحت ہم اس ڈیم کی تعمیر کے تمام پہلوں کو چیک کر سکتے ہیں اور معاملے کو بھارت کے سامنے اٹھایا بھی جا سکتا ہے۔