حکیم انقلاب فائونڈیشن کے زیراہتمام ملک بھر میں ماڈل ڈسپنسریاں قائم کی جائیں گی

لاہور (نیوز رپورٹر) حکیم انقلاب فائونڈیشن پاکستان کا ایک اجلاس بیدیاں روڈ لاہور کینٹ میں زیرصدارت پروفیسر حکیم محمد ثناء اللہ حلاج منعقد ہوا۔  چیئرمین فائونڈیشن  پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری کی ہدایت پر ملک بھر میں ماڈل ڈسپنسریوں   کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جس کا آغاز لاہور میں چار ماڈل ڈسپنسریاں قائم کرکے کیا جائے گا جن میں  زیادہ تر مستحق اور نادار افراد کا مفت علاج معالجہ طلب مفرد اعضاء (علاج بالغذائ) کے تحت کیا جائے گا۔ اپریل میں علاقہ بھوگیال باغبانپورہ میں باقاعدہ پہلی فری ڈسپنسری کا افتتاح کیا جائے گا۔