حکومت نے نئی حج پالیسی کو حتمی شکل دیدی‘ اعلان آئندہ ماہ کیا جائے گا

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے نئی حج پالیسی کے بنیادی خد و خال تیار کرلئے۔ حتمی پالیسی کا اعلان مارچ میں کیا جائے گا۔ وزارت حج نے حج 2014 ء کے لئے عوامی تجاویز بھی طلب کی ہیں۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ نئی حج پالیسی کے بنیادی خدوخال کے حوالے سے ابتدائی ڈرافت تیار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ حتمی ڈرافٹ رواں ماہ کے آخر  میں تیار ہوگا جس کو وفاقی کابینہ کے رو برو منطوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ اور بعدازاں اس ڈرافٹ کی روشنی میں نئی حج پالیسی مارچ میں جاری کردی جائے گی۔