حکومت علی بابا چالیس چوروں کو پکڑنے کا وعدہ پورا کرے: ممتاز بھٹو

خیرپور(نامہ نگاران)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو 1996ء میں ختم کردیا گیا تھا مگرمشرف نے دوبارہ آکر اس کو زندہ کردیا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی نہیں کی اگر وہ چاہیں تو ہم کو چھوڑ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے علی بابا چالیس چوروں کو پکڑنے کا وعدہ کیا تھا مگر اب وہ زرداری گروپ کے ساتھ  مل کر کام کررہے ہیں۔ لاڑکانہ میں میرے بچوں پر جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں‘دریں اثناء انہوں نے کہا کہ سندھ بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے ضلع سے لوگ اغوا ہورہے ہیں اور وزیر اعلیٰ سندھ سوئے ہوئے ہیں ۔وہ بلاول پارک خیرپور میں نجی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔  اپوزیشن  نام کی کوئی چیز نہیں۔ عمران خان بڑی تبدیلی کے نعرے لگاتے  تھے کامیاب ہونے کے بعد انہیں آٹے گھی کا بھائو معلوم ہوگیا۔