حکمران آئین کی رو کے مطابق ریاست چلانے میں ناکام رہے: لیاقت بلوچ

لاہور( خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی و ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پاکستان کا آئین قرا ر دیتاہے کہ ریاست کا مذہب اسلام ہے اور قرآن و سنت سے متصادم قانون نہیں بنایا جاسکتا، تعلیم ، معیشت ، معاشرت ، سماجی اقدار قرآن و سنت کے رہنما اصولوں کے مطابق نافذ کرنا ضروری ہیں لیکن حکمران آئین کی روح کے مطابق ریاستی نظام چلانے میں ناکام رہے ہیں اسی وجہ سے ملک میں شدت ، انتہاپسندی ، انتقام ، اقرباپروری ، کرپشن اور قومی خزانہ پر لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، خود کش حملوں اور بم مارنے سے شریعت نافذ نہیں کی جاسکتی ۔پاکستان کلمہ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے انشاء اللہ کامیابی حق کی ہو گی اور حق ہی غالب ہوگا۔  تحریک طالبان پاکستان کے ملک کو بیرونی سازشوں اور خطرات سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔