حمزہ شہباز ہر ہفتے لاہور کے تمام صوبائی حلقوں میں پارٹی کے عہدیداروں اور ورکرز سے ملاقاتیں کریں گے

لاہور (خبر نگار) حمزہ شہباز شریف لاہور کے تمام صوبائی حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیم کے عہدیداروں اور ورکروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ لاہور کے تمام 25 صوبائی حلقوں کے ورکروں سے ملاقاتیں 180 ایچ ماڈل ٹائون میں ہوں گی۔ ہر ہفتے ایک صوبائی حلقے کے ورکروں، عہدیداروں سے ملاقات ہوا کرے گی۔