حج سکینڈ ل کیس: لاہور ہائیکورٹ اسماعیل قریشی کی درخواست ضمانت کی سماعت کل کریگی

لاہور (آ ئی این پی) لاہور ہائیکورٹ  حج سکینڈ ل کیس کے مر کزی کردار  سابق سیکرٹری سٹیبلشمنٹ اسماعیل قر یشی کی درخواست ضمانت کی سماعت کل کریگی۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شیخ نجم الحسن نے  دو روز قبل غیر قانونی طور پر رائو شکیل کو ڈائر یکٹر حج لگانے والے اس وقت کے سیکرٹری سٹیبلشمنٹ اسماعیل قر یشی کی2 لاکھ روپے کے مچلکوں پر 11فروری تک حفاظی ضمانت منظور کر لی  تھی۔