تونسہ شریف: پٹرولنگ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ‘ 3 افراد زخمی

وہوا + تونسہ شریف + ٹبی قیصرانی (نامہ نگاروں سے) وہوا کے نواح میں پٹرولنگ پولیس کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی اندھادھند فائرنگ سے  دو پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہو گیا جب کہ ایک اہلکار کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔، نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا، وقوعہ کے وقت پٹرولنگ پولیس کی موبائل گاڑی انڈس ہائی وے پر گشت پر تھی کہ وہوا کی نواحی بستی بلوانی کے قریب پولیس پارٹی نے ایک ہنڈا 125موٹر سائیکل پر سوار دوافراد جو کہ کالے کپڑوں میں ملبوس تھے کومشکوک جان کر روکا اور تلاشی لینا چاہی تو موٹر سائیکل سواروں نے پٹرولنگ پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرنا شروع کردی۔