تنخواہیں ادا کرنے کی یقین دہانی بلوچستان میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پولیو مہم کا بائیکاٹ ختم کردیا

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ)  سیکرٹری صحت کی یقین دہانی پر ایمپلائز یونین بلوچستان نے انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ حکومت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گزشتہ 6 ماہ کی تنخواہیں آج ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز آج سے کوئٹہ سمیت صوبے کے 5 اضلاع میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں حصہ لے گی۔