تحفظ پاکستان آرڈیننس، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا

اسلا م آباد(ثناء نیوز)حکومت کا اپوزیشن جماعتوں اور اتحادیوں کیساتھ تحفظ پاکستان آرڈیننس پر مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی‘ تحریک انصاف‘جماعت اسلامی‘ ایم کیو ایم‘ جمیعت علماء اسلام (ف) کے رہنما اور نمائندہ شریک ہونگے۔ مذاکرات کے پہلے دور میں حکومت کی جانب سے اپوزیشن و اتحادی جماعتوںکے تحفظ پاکستان آرڈیننس پر تحفظات کو دور نہیں کیا جاسکا تھا‘ اپوزیشن و اتحادی جماعتیں آرڈیننس  کی بعض شقوں کو  آئین اور بنیادی حقوق سے متصادم قرار دے رہی ہیں۔ تحفظات دور  اور اپوزیشن کی ترامیم کو شامل نہ کرنے کی صورت میں اپوزیشن نے آرڈیننس کے حوالے سے حکومتی بل کو ایوان بالا میں منظور نہ ہونے دینے کی دھمکی دے رکھی ہے۔