ایفی ڈرین کیس: علی موسیٰ گیلانی سمیت 13 ملزمان پر فرد جرم پرسوں عائد کی جائیگی

راولپنڈی (آئی این پی) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں علی موسٰی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین سمیت تیرہ ملزمان پر فرد جرم بارہ فروری کو عائد کی جائے گی۔ ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت راولپنڈی میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج اختر بہادر نے کی، دوران سماعت سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسٰی گیلانی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی آئندہ سماعت پر علی موسٰی گیلانی کو ہر صورت پیش کیا جائے ورنہ ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔