ایران کیساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کیا جائیگا: پاکستان

تہران (اے این این)  پاکستان  نے  ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ ایران کیساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ تہران میں پاکستانی سفیر نور محمد جادمانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور ایران  گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ملکوں کیلئے انتہائی  اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان اس منصوبے کی  تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دونوں ممالک اس منصوبے کی تکمیل چاہتے ہیں۔ غیرملکی میڈیا میں پاکستان، ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے جو کچھ بھی کہا جائے پاکستان منصوبہ مکمل کریگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت پاکستان  کو مسائل کا سامنا ہے لیکن ہم اسکے باوجود ا س منصوبے پر پیشرفت چاہتے ہیں۔