ایران نے بحری جنگی جہاز امریکی سمندری سرحد کی جانب روانہ کر دیئے

 تہران (این این آئی) ایران نے اپنے بحری جنگی جہازامریکی سمندری سرحد کی جانب روانہ کردیئے۔ فارس نیوز کے مطابق جنگی جہاز خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑوں کی موجودگی کیخلاف احتجاج کے طور پر امریکی سمندری سرحدوں کی طرف روانہ کئے تاہم آزاد ذرائع سے اس اقدام کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے شمالی بحری بیڑے کے کمانڈر ایڈمرل افشین رضائی نے کہا کہ یہ جہاز بحر اوقیانوس میں داخل ہوچکا ہے اور جنوبی افریقہ کے سمندر کے قریب ہے یہ جنگی جہاز بندر عباس کی بندرگاہ سے گزشہ ماہ روانہ ہوا تھا جس میں ہیلی کاپٹرز بھی شامل ہیں۔