اولیاء کرام نے اسلام کی تبلیغ کیلئے بے شمار قربانیاں دیں: پروفیسر مزمل شیخ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پروفیسر ڈاکٹر مزمل احسن شیخ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیا دین نے برصغیر میں اسلام کی تبلیغ کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں اور کوش کی کہ لوگوں میں رسول اللہؐ سے ایسی محبت ہو جیسی صحابہ کرامؓ آقا سے محبت کرتے تھے۔ ہمارے آپس کے معاملات، گھر کے معاملات ہوں یا غیر قوموں سے معاملات طے کرنے ہوں تو ان کی بنیاد نبی کریمؐ کی تعلیمات ہونی چاہئیں۔ عیاشی، غنڈہ گردی مسلمانوں کا شیوہ نہیں۔ غیروں کے تہوار منانے اور لاکھوں روپے پتنگ بازی میں اڑانے کی بجائے رسول اللہ کی سنتوں کو اپنایا جائے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ربیع الثانی میں حضور اکرمؐ کے معمولات سے لوگوں کو آگاہ کیا تاکہ ہمیں دیکھ کر غیر مسلم بھی اسلام کے حلقوں میں داخل ہوں۔ آخر میں انہوں نے ملک کی سلامتی اور امن و امان کیلئے خصوصی دعا کرائی۔