امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے: شیخ انوارالحق

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ پنجاب کے سابق سینئر نائب صدر و سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے دوری کے باعث مسلمان مسائل کا شکار ہیں۔ نبی کریمؐ کے بتائے ہوئے راستے کو چھوڑ کر ہم پستی کی جانب جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر شخص دوسرے کی اصلاح چاہتا ہے لیکن اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنے کو تیار نہیں۔ اصلاح معاشرے کیلئے خود احتسابی کی ضرورت ہے۔ نئی نسل کو اسلام سے دور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔