اسلام کا درس فراموش نہ کرتے تو ہمارا یہ حشر نہ ہوتا: ہیومن رائٹس موومنٹ

لاہور(خبر نگار)ہیومن رائٹس موومنٹ کے صدر محمد ناصر اقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ، یونس میمن ، محمدیونس ملک،شیخ طلال امجد، احدحنیف، عزت رسول ایڈووکیٹ ، رانا شہزاد ٹیپو، ندیم مصطفی اور مہران اجمل خان نے کہا ہے کہ جہاں امن اورانصاف نہ ہوکوئی خوشی اُدھرکارخ نہیں کرتی ۔ نفاق کی کوکھ سے صرف نفرت کاجنم ہوتا ہے،اگرہم اسلام کادرس فراموش نہ کرتے توہمارایہ حشر نہ ہوتا۔بارودکے ڈھیر پرکبھی کوئی پھول نہیں کھلتا اوربندوق سے نکلی گولی کبھی کسی کے زخم کامرہم نہیں بناکرتی ۔